StarLink

وزیراعظم نے سٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان سپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے سٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سٹارلنک کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے لائسنس جاری کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ہفتے کا وقت لے سکتا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے سٹارلنک کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹارلنک کو لائسنس ملنے کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے کم سے کم ایک سال کا وقت درکار ہوگا، سیٹلائٹ سروس پرووائیڈر کے لیے سپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ سے کلیئر کرانا لازمی شرط تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں