Shahid Khaqan Abbasi

وزیراعظم کہہ رہے تیل کی قیمت اس لئے کم نہیں کر رہے بجلی سستی کریں گے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کہہ رہے ہیں تیل کی قیمت اس لیے کم نہیں کر رہے بجلی سستی کریں گے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں بلوچستان میں سڑکیں بنائیں گے، یہ کونسی پلاننگ ہے؟ خام خیالی سے ملک نہیں چلا کرتے، پٹرول کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی تو سڑکیں کیسے بنیں گی؟ کیا بلوچ عوام نے سڑکیں مانگی ہیں؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام اپنے وسائل کا حصہ چاہتے ہیں، منرلز صوبوں کے اختیار میں ہیں وفاق قبضہ نہیں کر سکتا، ممکن نہیں وفاق اپنی پالیسی بنا کر معدنیات کو نکالنے کی کوشش کرے، کینالز بننی چاہئیں اچھی بات ہے لیکن پانی کہاں سے آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں