Finance Minister

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر زور

واشنگٹن:وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان کی اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبے زیر بحث آئے۔

جے پی مورگن سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی اور پائیدار ترقی کو معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت اور منڈیوں و شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسی تناظر میں سینیٹر اورنگزیب نے امریکا کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (USDFC) کے قائم مقام سی ای او ڈیَو جگدیسن سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون، ریکوڈک منصوبے اور دیگر سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی حکام کی شرکت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کی وسعت پر زور دیا۔

آئی ایم ایف کے پینل مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے علاقائی تجارت کی اہمیت اور معیشت کی برآمدی ترقی کی طرف منتقلی کی ضرورت کو اجاگر کیا، انہوں نے آئی ٹی شعبے کو “گیم چینجر” قرار دیتے ہوئے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل نظاموں کے انضمام پر زور دیا۔

اسی تناظر میں سینیٹر اورنگزیب نے امریکا کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (USDFC) کے قائم مقام سی ای او ڈیَو جگدیسن سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون، ریکوڈک منصوبے اور دیگر سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی حکام کی شرکت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کی وسعت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان کے مضبوط اقتصادی اشاریوں اور حالیہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو حکومتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا، کراچی ایئرپورٹ منصوبے میں تیزی اور ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی معاونت کو بھی سراہا گیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کنندگان کے درمیان انسانی رابطے کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے گزشتہ دو سالوں کی ترقیاتی امداد کے مکمل جائزے اور مؤثر ابلاغی حکمت عملی کی تشکیل میں REMIT کے کردار کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں