Trump and Putin

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

الاسکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں صدور کی ملاقات تقریبا 4 گھنٹےتک جاری رہی، ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں پہلے صدرپیوٹن کو خطاب کرنے کا موقع دیا گیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی بات چیت تعمیری قرار دی اور مذاکرات کیلئے الاسکا دعوت دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا کی مشترکا تاریخ کا اہم حصہ الاسکا سے جڑا ہے، ٹرمپ نے پڑوسیوں کی طرح اچھا رویہ اپنایا اور انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات قائم کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں