Moodi

ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، “خونی قاتل” قرار دے دیا

جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں “خونی قاتل” قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر “کچھ رہنما امن نہیں چاہتے”۔

ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:”مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔”

اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: “مودی بولتے ہیں، ’نہیں، ہم لڑیں گے!‘ — میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟”

ٹرمپ کے اس جملے پر کانفرنس ہال میں موجود سفارت کاروں میں سناٹا چھا گیا، جبکہ بھارتی وفد نے شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کے اس بیان سے بھارت اور امریکا کے تعلقات میں نئی دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک تجارتی معاہدوں اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا نے ٹرمپ کے بیان کو “غیر معمولی سفارتی حملہ” قرار دیا ہے، جس سے مودی کی عالمی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں