پانچ اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک تو سیع

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک تو سیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔

یاد رہے کہ عدالت نے علیمہ خان اورعظمی خانم کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی، گزشتہ سماعت پر دونوں عدالت میں پیش نہ ہوئیں، وکلا نے علیمہ خان اور عظمی خانم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی اور موقف اپنایا کہ علیمہ خان اور عظمی خانم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے، جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں