پاکستان کے دو سٹارٹ اپس کو فنانس کے شعبے میں فوربز ایشیا 100 ٹو واچ 2025 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
فوربز ایشیا 100 ٹو واچ فہرست میں متنوع اور ہائی امپیکٹ سٹارٹ اپس کو اجاگر کیا جاتا ہے اور یہ اس کا پانچواں سالانہ ایڈیشن ہے۔
اس مرتبہ فوربز ایشیا 100 ٹو واچ 2025 کی فہرست میں پاکستان کے دو سٹارٹ اپس منتخب ہوئے جن میں حبال (Haball) اور پوسٹ ایکس (PostEx) شامل ہیں اور دونوں کراچی میں قائم ہیں۔
حبال 2017 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کی قیادت عمر بن احسن کر رہے ہیں، یہ سٹارٹ اپ شریعت کے مطابق B2B فِن ٹیک خدمات فراہم کرتا ہے جن میں ڈیجیٹل انوائسنگ، ٹیکس کمپلائنس اور ورکنگ کیپیٹل فنانسنگ شامل ہیں۔دوسری جانب پوسٹ ایکس کو ایک ہائبرڈ لاجسٹکس اور فِن ٹیک کمپنی قرار دیا گیا ہے جو پاکستان کی بنیادی طور پر نقدی پر مبنی معیشت میں آن لائن ریٹیل سیکٹر کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔
دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں، یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کیلئے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔