Usman Wazer

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا فرنینڈس کیساتھ اگلی فائٹ کا اعلان

لاہور:پاکستان کے بین الاقوامی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے، ٹائٹل فائٹ 30 اگست کو بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی، عثمان وزیر ٹاپ رینک انڈونیشین حریف فرنینڈس کا سامنا کریں گے۔

باکسر عثمان وزیر کے حریف انڈونیشیائی باکسر فرنینڈس سابق ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن ہیں، پاک انڈونیشین ٹاکرا باکسنگ کے مقبول ترین چینل ڈیزن پر لائیو دکھایا جائے گا۔

عثمان وزیر پہلے پاکستانی باکسر ہیں جن کی فائٹ ڈیزن پر 168 ممالک میں لائیو دیکھی جائے گی، عثمان وزیر اس سے قبل اپنی 16 انٹرنیشنل فائٹس میں 11 ناک آؤٹ کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں