MMA

پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی، بحرین میں ایشین یوتھ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں تین میڈلز اپنے نام کرلیے

منامہ : پاکستان کے نوجوان فائٹرز نے بحرین میں ہونے والی پہلی ایشیائی ایم ایم اے یوتھ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ قومی ہیروز نے ایونٹ میں 2 سلور اور 1 برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

🏅 محمد عمر وزیر — سلور میڈل
🏅 محمد ساکب — سلور میڈل
🥉 امین اللہ — برانز میڈل

یہی نہیں بلکہ پاکستانی فائٹرز نے اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں باضابطہ کوالیفائی بھی کرلیا، جو پاکستان ایم ایم اے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر بابر قیوم راجہ کی قائدانہ بصیرت اور کاوشوں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جن کی کوششوں سے پاکستان ایم ایم اے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ایم ایم اے کا مستقبل روشن ہے اور یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں