Pakistan Stock Exchange

پاکستان سٹاک ایکسچینج یومِ آزادی پر بند رہے گی

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج نے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج 14 اگست (بروز جمعرات) کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے تمام سرٹیفکیٹ ہولڈرز، بروکرز اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوتی ہے، جس کے پیشِ نظر پاکستان سٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں