PMMAF

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کا “این ایف ٹی 4” وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے انعقاد

لاہور، 9-10 اگست 2025 – پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے دو روزہ قومی سطح کا شاندار مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ “این ایف ٹی 4” لاہور کے ایس اے گارڈنز فیز 2 مارکی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس مقابلے میں ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو اپنی مہارت، نظم و ضبط اور فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

فیڈریشن کے چیئرمین شعیب افضل ملک، صدر بابر قیوم راجہ، اور عہدیداران اویس شاہ و صابر علیم کی قیادت میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ 8 آفیشل ویٹ کیٹیگریز میں منعقد ہو رہا ہے۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 75 مردوں کے اور 50 خواتین کے دلچسپ مقابلے شامل ہیں، جو کہ پاکستان کے اسپورٹس کیلنڈر کا ایک بڑا اور جامع ترین ایم ایم اے ایونٹ کی نمائندگی کرتا ہیں۔ اس کا مقصد مکسڈ مارشل آرٹس کو ایک منظم کھیل کے طور پر فروغ دینا اور نئے فائٹرز کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

صدر بابر قیوم راجہ کا کہنا ہے کہ:
“یہ ایونٹ صرف جیتنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان میں ایم ایم اے کے مستقبل کو تعمیر کرنے کے لیے ہے۔ ہم اپنے کھلاڑیوں کو مقابلے، سیکھنے اور نئی نسل کو متاثر کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

شائقین کو ایکشن سے بھرپور فائٹس، اعلیٰ تکنیکوں اور ایم ایم اے کی اصل پہچان یعنی عزم و حوصلے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے “این ایف ٹی 4” پاکستان میں فائٹ اسپورٹس کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ بن رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں