پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ایف ٹی فائٹ پاس 8 کا شاندار انعقاد ایس اے گارڈنز میں کیا گیا۔

جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان کے مایہ ناز فائٹرز نے بھی شرکت کی۔ اس ایونٹ میں 4 پروفیشنل، 2 خواتین اور 9 ایمیچور فائٹس شامل تھیں۔جنہوں نے شائقین کو زبردست ایکشن فراہم کیا۔

مین ایونٹ میں پاکستانی فائٹر بلال حسین نے افغانستان کے فائٹر متین کو ناک آؤٹ کر کے بیلٹ اپنے نام کیا۔ فائٹس کے اختتام پر تمام چیمپیئن فائٹرز کو کیش پرائز، میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

اس شاندار تقریب میں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر بابر راجہ اور ڈائریکٹر جنرل سردار حسن صادق نے خصوصی شرکت کی۔بابر راجہ نے کہا کہ آئی ایف ٹی فائٹ پاس کا مقصد پاکستانی ٹیلنٹ کو ایک محفوظ اور بین الاقوامی معیار کے پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ نوجوان دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتیں منوائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ سردار حسن صادق نے کہا کہ پاکستان میں ایم ایم اے تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور پی ایم ایم اے ایف کی کوشش ہے کہ نوجوان فائٹرز کو تربیت، مواقع اور مکمل سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے کیریئر میں آگے بڑھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں