اس حوالے سے صدر بابر قیوم راجہ اور ڈائریکٹر سردار حسن صادق نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ایم ایم اے کے فروغ، نوجوانوں کو مواقع دینے اور کھیل کو نچلی سطح تک لے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین PMYP نے PMMAF کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ایم ایم اے کو ملک بھر میں پھیلانے اور نوجوان فائٹرز کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع پیدا کرنے کی بھرپور حمایت کی۔