اس مہم میں اے این ایف نے 235 یونیورسٹیوں میں 31 منشیات کے سمگلروں کو 140 کلو گرام مالیت کی منشیات کے ساتھ پکڑا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کی۔
کمیٹی نے رائے دی کہ سائنسی شواہد منشیات کی لعنت سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چیئرپرسن کمیٹی نے نشاندہی کی کہ انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والے ویپس اسلام آباد بھر کی دکانوں پر فروخت ہورہے ہیں اور کسی کو ان کو کچلنے کی پرواہ نہیں ۔
چیئرپرسن چائلڈ رائٹس کمیشن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ منشیات فروشی اور سپلائی میں مافیاز ملوث ہیں، طلبہ کو پکڑنے کے بجائے برائی کی جڑ پر ہاتھ ڈالا جائے ۔عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ سکولز میں منشیات کے فروغ کو روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ضروری ہے ،
ایک سرکاری سکول کے استاد نے بتایا دیواروں سے منشیات اندر پھینکی جا رہی ہے ۔ اے این ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ،26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔