Agha Kaleem

پاکستان کے آغا کلیم نے ورلڈ کک باکسنگ چیمپن شپ میں صرف 15 سیکنڈ میں حریف کو ناک آوٹ کر دیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے کک باکسنگ اسٹار آغا کلیم کی شاندار کامیابی پاکستان کے نوجوان کک باکسنگ اسٹار آغا کلیم نے ورلڈ پروفیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنی بے مثال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آذربائیجان کے ریوان موسییف کو محض 15 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر کے دنیا کو حیران کر دیا صوبہ بلوچستان کے شہر پشین کلی کربلا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ آغا کلیم نے مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میں اپنی برتری ثابت کر کے یہ دکھا دیا کہ وہ عالمی سطح پر اپنی جگہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ کامیابی اُن کے اُس شاندار سفر کا تسلسل ہے جس میں انہوں نے آئی ایف ایم اے ورلڈ موی تھائی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر دنیا کی توجہ حاصل کی تھی۔

اس مقابلے میں، اگرچہ اُنہیں کروشیا کے فائٹر کے خلاف متنازع شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ریفری پر جانبداری کے الزامات لگے، مگر آغا کلیم کے حوصلے اور عزم میں کوئی کمی نہ آئی آغا کلیم، جو اب کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مقیم ہیں.

کا یہ متاثر کن سفر مشکلات سے بھرپور آغاز سے لے کر عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے تک اُن کی انتھک محنت، غیر معمولی حوصلے اور ثابت قدمی کا مظہر ہے۔

ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک مثال بھی ہے کہ مستقل مزاجی اور لگن کے ساتھ ہر خواب پورا کیا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں