ایونٹ میں رانا مشہود (چیئرمین PMYP)، شعیب افضل ملک (چیئرمین PMMAF) اور بابر راجا (صدر PMMAF) نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی اور بہترین انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر رانا مشہود کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ٹیم سندھ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ بیلٹس جیت کر مجموعی چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ ونرز کو پانچ لاکھ روپے کیش انعامات جبکہ رنرز اپ کھلاڑیوں کو میڈلز دیے گئے۔
خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا:
“ایسے ایونٹس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ہم PMMAF کے ساتھ مل کر اگلے چھ ماہ میں پورے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں گے تاکہ نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔”
جیتنے والے کھلاڑی اب چین میں ہونے والی ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، جو جاپان میں ایشین گیمز 2026 اور ریاض میں انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے اہم رینکنگ ایونٹ ہے۔