لندن میں رائل انٹرنیشنل ائیرٹیٹو شوکا انعقاد ‘رائل ائیر فورس فیئر فورڈ’ میں کیا گیا جسے دنیا کے سب سے بڑے اور باوقار فوجی ائیر شوز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اس شو میں 30 ممالک نے حصہ لیا لیکن پاکستان کا جے ایف 17 طیارہ سب سے نمایاں اور خاص رہا۔
جے ایف 17 طیارہ شو میں ایک اوراعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اس نے ‘اسپرٹ آف دی میٹ’ ٹرافی اپنے نام کی۔
رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، سی 130 کو بہترین مجموعی نمائش اور پیشکش کے لیے “Concours d’Elegance” ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس جہاز کو پاکستان کی پہچان شاہین کے ٹیٹو سے سجایا گیا جس کی بہادری اور ہیبت ناک آنکھیں دشمن پر خوف طاری کرتی ہیں۔