پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق

پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں