جمعرات کو محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
اس سے قبل پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔