وارسا:پولینڈ میں ٹرمپ کے حامی کارول ناوروٹسکی نے صدارتی الیکشن جیت لیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناوروٹسکی نے 50.89 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف وارسا کے لبرل میئر رافاؤ تراسکوسکی کو 49.11 فیصد ووٹ ملے، پولینڈ کے متنازع اور قدامت پسند مؤرخ کارول ناوروٹسکی نے سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں معمولی فرق سے میدان مارلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناوروٹسکی نے 50.89 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف وارسا کے لبرل میئر رافاؤ تراسکوسکی کو 49.11 فیصد ووٹ ملے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدارتی الیکشن جیتنے والے 42 سالہ کارول ناوروٹسکی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل اور ان کی پارٹی دائیں بازو کی سخت گیر قوم پرست جماعت ہے۔
وہ ماضی میں پولینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کے کردار کو ’’قومی فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پہلوؤں کو مسترد کیا جو پولش قوم پرست بیانیے کے خلاف جاتے ہیں۔
کارول ناوروٹسکی کی فتح اور حریف لبرل امیدوار کی شکست کو وزیراعظم ڈونالڈ ٹسک کے اصلاحاتی ایجنڈے کے لئے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کانٹے کے انتخابی مقابلے کے نتیجے نے ملک میں گہری سیاسی تقسیم کو ایسے وقت میں نمایاں کیا ہے جب پولینڈ نیٹو اور یورپی یونین کے مشرقی محاذ پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔