اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے اضافے کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا، آئندہ 15 روز کیلئے یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔