Neeraj Chopra

پہلگام حملہ: بھارتی انتہا پسند آپے سے باہر، جیولین تھرور نیرج چوپڑا کا جینا مشکل کر دیا

ممبئی: پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور بی جے پی کے انتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے، اپنے قومی ہیرو کو بھی نہ چھوڑا۔

انتہاپسندوں نے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کا جینا مشکل کردیا، پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت آنے کی دعوت دینے پر بھارتی عوام اور میڈیا نیرج چوپڑا پر تنقید کرنے لگے، بھارتی گولڈ میڈلسٹ کو وضاحتیں دینی پڑ گئیں۔

نیرج چوپڑا نے پہلگام واقعہ کی بھی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت واقعہ سے بہت پہلے دی تھی، ارشد ندیم کو دعوت دینے پر بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں