Pak China

چین سے امدادی سامان کے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے۔

دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس پہنچا دیے گئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے امدادی پروازوں کا استقبال کیا۔

امدادی سامان کی آمد کے لیے استقبالیہ تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں