Sugarcane

کاشتکاروں نے شوگر ملز کا 400 روپے فی من نرخ مسترد کر دیا

گھوٹکی: گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے 400 روپے فی من نرخ مسترد کر دیا۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے 400 روپے فی من نرخ مقرر ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کہا کہ یہ ریٹ مقرر کرنا کسانوں کا معاشی قتل ہے۔

کسان رہنما آفتاب مزاری کا کہنا تھا کہ چینی 240 فی کلو جبکہ گنا 400 روپے من کسان کا معاشی نقصان ہے، کوئی زمیندار 400 روپے میں گنا فروخت نہیں کرے گا، ڈی اے پی، ڈیزل، یوریا اور چینی آج بھی مہنگی ہے۔

دوسری جانب ضلع سجاول میں قائم تینوں شوگر ملیں تاحال بند ہیں اور کرشنگ شروع نہ ہونے سے گنے کے کاشتکاروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں