Cucumbers Plucked

کم وقت میں زیادہ کھیرے بیچ سے توڑنے کا ریکارڈ

گینیز ورلڈ ریکارڈ ساز امریکی ڈیوڈ رش نے اسپینش ٹی وی کی سیریز میں پیش ہو کر 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ کھیرے توڑنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

300 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 65 کھیرے بیچ سے توڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس قبل یہ ریکارڈ 50 کھیروں کو توڑ کر بنایا گیا تھا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ ان کے اس شو میں آنے کا مقصد، ان کے پورے ریکارڈ کیریئر کی طرح، اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد طلبا کو یہ دکھانا ہے کہ اسٹیم ایجوکیشن دلچسپ ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں