سریاب روڈ پر شاہوانی سٹیڈیم کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شاہوانی سٹیڈیم دھماکا بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی سٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دھماکہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب سٹیڈیم کے باہر دھماکے کی مذمت کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور آلہ کار معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔