گلگت بلتستان کے علاقہ ہوشے ویلی میں دو خاتون جرمن کوہ پیما بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں۔
ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ مسز درمین لورا لینا لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہیں جبکہ مسز کروس مرینہ ایوا سلائیڈنگ کے مقام پر پھنس گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب نے متعلقہ اداروں کو جرمن کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ افواج پاکستان کے تعاون سے جرمن کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے، ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر موقع پر تیار ہے ،موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں تعطل آ گیا ہے۔