گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی: ترجمان اوگرا

اسلام آباد: اوگرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ تعین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔

ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ گیس قیمتوں کے تعین کے بارے میں غلط تاثر پیش کیا ہے، قیمتوں میں رد و بدل کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لیے طے کردہ ریونیو ضروریات کو ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن پورا کر رہی ہے، قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا کو رپورٹس ملی تھیں کہ اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی اوسط قیمتوں میں7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے گیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، سوئی سدرن کے لئے گیس کی قیمت 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط 8 فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب اوگرا حکام نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے لئے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں