ہائیڈروجن معدے کی صحت کیلئے انتہائی ضروری، نئی تحقیق میں انکشاف

ہائیڈروجن پانی کے استعمال پر بھی ابتدائی شواہد ملے ہیں کہ یہ گٹ مائیکرو بایوم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے

حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق بتاتی ہے کہ معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے ہائڈروجن کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔آسٹریلوی مطالعے کے مطابق، گٹ بیکٹیریا کے ذریعے پیدا ہونے والی ہائیڈروجن گیس آنتوں میں فرمنٹیشن کے عمل کو متاثر کرتی ہے اور ہائیڈروجن کی زیادہ مقدار سے اینٹی-انفلیمٹری شارٹ چین فیٹی ایسڈز کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔

ایک اور رپورٹ بتاتی ہے کہ ہائیڈروجن گیس معدے اور آنتوں میں قدرتی بیکٹیریا کے مائیکرو بایوم کو اچھے انداز میں شکل دیتی ہے اور معدے / آنتوں کے مسائل رکھنے والے مریضوں میں مثبت فرق لاتی ہے۔

مزید برآں ہائیڈروجن پانی کے استعمال پر بھی ابتدائی شواہد ملے ہیں کہ یہ گٹ مائیکرو بایوم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ اگرچہ ہائیڈروجن واٹر کے فوائد کے حوالے سے تحقیق محدود ہے۔

کیٹاگری میں : صحت
اپنا تبصرہ بھیجیں