یوم تکبیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹر آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 28 مئی یوم تکبیر پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم آویزاں کردیئے گئے۔

پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل اور J10C کی تصاویر موجود

ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور افواج کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں