malik safdar

یکم مئی محنت کشوں کا عالمی دن

تحریر:ملک رحمان
دنیا بھر میں یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،ملک بھر میں اسی دن عام تعطیل کی جاتی ہے۔لیکن محنت کش اس دن کو منائے جانے کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کے لئے رزق کمانے کے فکر میں لگے رہتے ہیں۔ غربت، بیروزگاری،مہنگائی اور کم اُجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیںہر سال یکم مئی منانے کا مقصد مزدوروں کے حقوق دلانے اور محنت کشوں کی جدو جہد کو یاد کرنا ہے۔انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدو جہد سے بھرپور دن یکم مئی ہے۔یوم مزدور کیوں منایا جاتا ہے؟ 1886 میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آ واز محنت کشوں کی توانائیوں کو بھر پور کردیا۔امریکہ میں ٹریڈ یونینز نے برطانوی سماجی نمائندہ رابرٹ اوون کے پیغام کی بنیاد پر دن میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کے مطالبے پر بڑے پیمانے پر ہڑتالیں شروع کی گئی رابرٹ اوون نے آ ٹھ گھنٹے کام کرنے کا خیال دن کو تین حصوں میں تقسیم کرنے یعنی آٹھ گھنٹے محنت،اٹھ گھنٹے تفریح،اٹھ گھنٹے آرام کے نعرے کے ساتھ وضع کیا تھا جبکہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب کارخانوں میں کام کے اوقات کار یا چھٹی کا دن مقرر کئے بغیر سخت محنت مزدوری کرنا معمول تھا۔اس سلسلے میں سب سے بڑی ہڑتال یکم مئی کو شکاگو میں کی گئی اور ایک اندازے کے مطابق اس احتجاج میں 40 ہزار کارکن شریک ہوئے۔اس وقت شکاگو امریکی صنعت کا مرکز اور یونین آرگنائزیشن کا مرکز تھا۔اس احتجاج کو کاروباری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے پسندگی سے نہیں دیکھا گیا لیکن آنے والے دنوں میں اس میں اوقات کار سے تنگ ہزاروں غیر مطمئن کارکنوں کے علاؤہ “انارکسٹس”بھی شامل ہوگئے۔انارکسٹس وہ لوگ تھے جو قوانین کے نفاذ اور حکمرانوں کے ارد گرد تشکیل پانے والے معاشرے کے مخالف تھے۔کشیدگی عروج پر پہنچ گئی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔اسی تناظر میں 20 ممالک کی سوشلسٹ اور مزدور جماعتوں نے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کے اجلاس میں یکم مئی کو ان واقعات کی یاد میں یوم مزدور منانے کا فیصلہ کیا گیا جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ہر سال اس دن دنیا بھر میں مظاہرے ہوتے ہیں جگہ جگہ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جس کا مقصد کارکنوں کو بہتر زندگی گزارنے ان کو بنیادی اختیارات دینے کے لئے سرمایہ دار طبقے کو ان کے حقوق اور مطالبات دہرانا ہوتا ہے۔یکم مئی منانے کا مقصد مزدوروں کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے کوششیں تیز کردیا جائے۔پاکستان میں محنت کشو کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس میں لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولیات سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں ہیں ،مہنگائی کے اس دور میں بچوں کو پڑھانے اور دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں