Riyadh Islamic Solidarity Games

ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: پاکستانی پہلوان نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا

ریاض : سعودی کے شہرریاض میں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی پہلوان نے ری چارج راؤنڈ میں افغانستان کے حریف کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔

فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔

گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے گوجرانوالہ میں تین ماہ کا سخت تربیتی کیمپ لگایا جہاں کوچ انعام بٹ نے بھرپور رہنمائی کی، اس کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں محنت کا بہترین صلہ دیا۔

دوسری جانب پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدرارشد ستار نے اس تاریخی کامیابی پر کہا کہ یہ جیت پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں